لاہور(لیڈی رپورٹر) خاتون اوّل بیگم بشریٰ بی بی گزشتہ روزغریب اورنادار افراد کیلئے ریلوے سٹیشن اور داتا دربار پر قائم شیلٹر ہومزپہنچ گئیں۔ اس موقع پر انکے ہمراہ انکی قریبی سہیلی فرح خان بھی تھیں۔ خاتون اوّل نے وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر قائم کئے گئے شیلٹر ہومز کے انتظامات کا بغورجائزہ لیااور متعلقہ حکام کوجلد از جلدکام مکمل کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔ فرح خان کا کہنا ہے کہ بشریٰ بیگم کی ہمیشہ کوشش رہی کہ غریبوںاور ناداروں کے مسائل ترجیحی بنیادوںپر حل ہوں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بشریٰ بیگم ذہنی امراض کا شکارافرادکے بحالی مرکز فاو¿نٹین ہاو¿س، بے سہارا بزرگوںکے ادارے عافیت اوریتیم بچوںکی قیام گاہ دارالشفقت کے دورے کر چکی ہیں۔
بشریٰ بی بی