لاہور (کلچرل رپورٹر) معروف اداکار بابر علی دھمکیاں ملنے کے باعث پاکستان چھوڑ کر امریکہ شفٹ ہو گئے بتایا ہے کہ انہوں نے ایک ڈرامہ سیریل میں کام کیا جس کے بعد انہیں نامعلوم افراد کی طرف سے دھمکیاں ملنا شروع ہوئیں اس لئے انہوں نے ملک چھوڑنے کا فیصلہ کیا بابر علی کا کہنا تھا کہ میں پہلے بھی ایک بار چند ماہ کیلئے بیرون ملک گیا تھا تاہم جب واپس آیا تو مجھے پھر دھمکیاں ملنا شروع ہو گئیں اور اس سلسلے میں تھانہ ڈیفنس میں درخواست بھی دی تھی۔
بابر علی