واشنگٹن(آن لائن)امریکہ کے سابق صدر جارج ایچ ڈبلیو بش طویل علالت کے بعد 94 سال کی عمر میں ہوسٹن میں انتقال کر گئے۔ جارج بش سینئر کی وفات کی تصدیق ان کے صاحبزادے جارج ڈبلیو بش نے کی۔جارج بش سینئر امریکہ کے 41ویں صدر رہ چکے ہیں۔ جارج بش سینئر 1989 سے 1993 امریکی صدر کے منصب پر فائز رہے ۔ ان کی اہلیہ باربرا بش بھی رواں سال 17 اپریل کو انتقال کر گئیں تھیں جن کی آخری رسومات میں شرکت کے بعد بش سینئر کی طبیعت ایک مرتبہ پھر بگڑ گئی تھی۔واضح رہے 1989 سے 1993 تک امریکی صدر رہنے والے بش سینئر گزشتہ کئی برس سے مسلسل صحت کے مسائل کا شکار ہو کر ہسپتال میں داخل ہوچکے تھے اور ایک مرتبہ انہوں نے کرسمس بھی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ہسپتال میں ہی منائی تھی۔جارج بش ڈبلیو بش یا بش سینئر 1988 سے 1992 تک امریکا کے صدر کے منصب پر فائز رہے جبکہ اس سے قبل وہ اقوام متحدہ کے سفیر، امریکی سفیر برائے چین اور سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے ڈائریکٹر بھی مقرر رہے۔سینئر بش نے 1990 میں ہونے والی پہلی عراق جنگ میں ’صدام حسین‘ کے کویت پر کیے گئے قبضے کو ختم کرانے کے لیے بین الاقوامی برادی کا اتحاد کرانے میں بہت اہم کردار ادا کیا۔بش سینئر کے انتقال پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سابق صدر بارک اوباما نے اظہار افسوس کیا ہے۔
بش سینئر