گیس مہنگی کرنیکی درخواست اوگرا میں سماعت 10 دسمبر کو ہو گی

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) حکومت نے عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی، سوئی ناردرن نے عالمی مالیاتی ادارے کی شرط پوری کرنے کے لیے اوگرا کو گیس مزید مہنگی کرنے کی درخواست دی۔اوگرا اس درخواست پر سماعت 10 دسمبر کو کرے گی۔ سوئی ناردرن گیس کمپنی نے مو¿قف اختیا رکیا ہے کہ گیس کی قیمت میں 215 روپے جبکہ ایل این جی کی قیمت میں 103 روپے فی مکعب فٹ اضافہ کیا جائے۔ رواں مالی سال کے لیے 91 ارب روپے درکار ہیں۔گیس چوری کا نقصان بھی صارفین سے وصول کیا جائے۔ منظوری کی صورت میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رواں سال یکم جولائی سے ہوگا۔
گیس، مہنگی

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...