چینی قونصلیٹ حملے میں ملوث مزید سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا: کراچی پولیس چیف

کراچی(این این آئی)ایڈیشنل آئی جی کراچی امیر شیخ نے دعویٰ کیا ہے کہ چینی قونصلیٹ پر حملے میں ملوث مزید سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا۔ڈیفنس ویو پر نجی یونیورسٹی میں یوتھ پارلیمنٹ سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی امیر شیخ نے بتایا کہ چینی قونصل خانے پر حملے میں ملوث مزید سہولت کاروں کوگرفتار کیا ہے۔دہشت گرد کس ہوٹل میں ٹھہرے تھے، اس کا پتہ چلالیا ہے اور ہوٹل سے کئی افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ چینی قونصل خانے پر حملے کی تحقیقات کو کاو¿نٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) لیڈ کررہی ہے، رینجرز، انٹیلی جنس ایجنسیز اور پولیس بھی اس کیس میں کام کررہے ہیں۔امیر شیخ کے مطابق نوجوان نسل ڈرگ لینے کے بعد بہت صاف گو ہوجاتے ہیں، نوے فیصد نشہ آور اشیا کے خریدار طلبہ تھے، ہم ڈرگ آگاہی کے لیے جلد ویب سائٹ لانچ کریں گے۔
کراچی پولیس چیف

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...