لاہور (پ ر) حکومت پنجاب کی جانب سے فیملی پلاننگ سے متعلقہ سرگرمیوں کی نگرانی اور جائزہ لینے کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی سربراہی میں ٹاسک فورس قائم کر دی گئی ہے۔ ٹاسک فورس کے ممبران میں صوبائی وزیر پاپولیشن ویلفیئر کرنل (ر) ہاشم ڈوگر، وزیر صحت پنجاب، وزیر ہائر ایجوکیشن، وزیر سکول ایجوکیشن، صوبائی وزیر فنانس، وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری بہبود آبادی پنجاب، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اور ڈائریکٹر جنرل پاپولیشن ویلفیئر سمیت دیگر شامل ہیں۔ ٹاسک فورس ممانع حمل کے طریقوں کے نفاذ اور بڑھتی آبادی کی شرح پر قابو پانے کے حوالے سے اہم فیصلے لے گی۔ ٹاسک فورس کی ذمہ داریوں میں اہم ترین کام ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے صوبائی حکومت کی جانب سے ضروری فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ ٹاسک فورس متعلقہ قانون سازی کے عمل کی نگرانی کے ساتھ بلوں کو اسمبلی سے منظور کرانے میں بھی اپنا کردار ادا کرے گی۔ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
آبادی/ٹاسک فورس