اسلام آباد ( اسپیشل رپورٹ) بھارت نے فوج کیلئے 30 ارب روپے کی مالیت سے جدید براہموس میزائلوں کی خریداری کے لیے بجٹ کی منظوری دے دی ہے۔ بھارتی خبررساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق حکومت سپرسانک میزائلوںخریداری کے علاوہ عرصہ کے لیے دو سٹیلتھ فریگیٹ بھی حاصل کررہی ہے۔ ان فریگیٹس کا ریڈار کے ذریعہ پتہ نہیں چلایا جاسکتا ہے۔ وزارت دفاع مین بیٹل ٹینک ارجن کے لیے ریکوری دہیکل خریدنے کا بھی پروگرام رکھتی ہے۔ وزیر دفاع نے ان دفاعی خریداریوں کے لیے 30 ارب روپے کی منظوری دے دی ہے۔