متحدہ عرب امارات اورپاکستان قریب آگئے ہیں‘ معظم خان

کراچی( اسٹاف رپورٹر) متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر معظم احمد خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے حالیہ دوروں میں دونوں ممالک بہت نزدیک آگئے ہیں اور دونوں ملکوں نے اپنے خصوصی مراسم کو طویل المیعاد اسٹرٹیجک اقتصادی شراکت میں تبدیل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ یواے ای کے 47 ویں قومی دن کے موقع پرا یک پیغام میں انہوں نے کہا کہ یو اے ای کے قومی دن کی تقریبات میں پاکستانی عوام اماراتی بھائیوں کے ساتھ ہیں اور ان کی ترقی و خوشحالی کے لئے دعاگو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے حالیہ دورے سے تعلقات کو نئی بنیادیں ملی ہیں عمران خان دوبارامارات گئے‘ یہ دورے خصوصی تعلقات کے غمازہیں۔ انہوںنے کہاکہ 16 لاکھ پاکستانی امارات کے مختلف شعبوں میں کام کررہے ہیں۔ اور وہ پاکستان رقوم بجھوارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یو اے ای پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہاہے اور پاکستان کی ترقیات کیلئے فنڈز فراہم کررہا ہے۔ یو اے ای نے پولیوکے لئے بھی مدد فراہم کی۔

ای پیپر دی نیشن