لاہور(کلچرل رپورٹر) اداکارہ صوبیہ خان نے فلم ’’دہلی گیٹ‘‘ میں کام کرنے سے معذرت کرلی،اداکارہ نے آسٹریلیا میں مصروفیات کے باعث کام سے انکار کیا،صوبیہ کو ڈائریکٹر محسن گیلانی کی جانب سے بھی ٹی وی سیریل میں کام کرنے کی پیش ہوئی تھی لیکن اداکارہ نے فلم اور ٹی وی سیریل میں کام کرنے سے معذرت کرلی۔ذرائع کے مطابق صوبیہ خان ان دنوں آسٹریلیا میں موجود ہیں ۔ان کے شوہر کرکٹرعثمان قادر نے کام کرنے سے روکا ہے ،کرکٹر عثمان نے اپنی اہلیہ سے کہا مجھے یہاں تمہاری ضرورت ہے تاکہ تم میچ کے دوران میری حوصلہ افزائی کر سکو ،اسی وجہ سے اداکارہ نے دونوں پر وجیکٹس پر کام کرنے سے معذرت کی کیونکہ آسٹریلیا بیگ بیش 19دسمبر کو شروع ہو رہی ہے اور فلم اور ڈرامے کی شوٹنگ بھی دسمبر میں شروع ہونی تھی۔ اس لیے اداکارہ نے کام کرنے سے انکار کردیا۔