لاہور (سپورٹس ڈیسک ) بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں رنزوں کا پہاڑ کھڑا کر دیا جبکہ کالی آندھی کو فالو آن کے خطرے کا سامنا ہے، میزبان ٹیم پہلی اننگز میں 508 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، محموداللہ136 رنز بنا کر نمایاں رہے، شکیب الحسن 80 اور لٹن داس 54 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ کالی آندھی نے 5 وکٹوں پر 75 رنز بنا لئے تھے، میزبان ٹیم کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے مزید 433 رنز اور فالو آن سے بچنے کیلئے 233 رنز کی ضرورت ہیَ مہدی حسن نے 3 اور شکیب نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ بنگلہ دیش کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے ۔