سمجھتا ہوں فارمیٹ کی مقبولیت سے کرکٹ میں مزید تبدیلی آئے گی: سابق کپتان

لاہور(نمائندہ سپورٹس ) سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کرکٹ کی اولمپکس گیمز میں شمولیت کے حوالے سے آواز بلند کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹی 10 لیگ تیز ترین فارمیٹ ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ اس سے بہتر کوئی فارمیٹ نہیں جسے اولمپکس گیمز میں متعارف کرایا جا سکے۔ ٹی 10 لیگ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت حوصلہ افزا ہے، کھلاڑیوں کیساتھ ساتھ شائقین بھی بہت محظوظ ہو رہے ہیں اسلئے میں سمجھتا ہوں کہ یہ اولمپکس گیمز کیلئے بہترین فارمیٹ ہے۔ ٹی 10 لیگ بائولرز کیلئے بڑا امتحان ہے، بلے بازوں کو بھی خوب دل کھول کر صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کا موقع ملتا ہے، میں نے خود اس فارمیٹ میں کئی بہترین اننگز، بہترین مہارت اور شاٹس دیکھے ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ اس فارمیٹ کی مقبولیت سے کرکٹ میں مزید تبدیلی آئے گی اور وقت کیساتھ ساتھ ٹی 20 اور ون ڈے فارمیٹس میں مزید تیزی آئیگی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...