لاہور (نمائندہ سپورٹس) پاکستانی شاہین،کیویز سے فیصلہ کن معرکے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔ سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ کل سے شروع ہوگا۔پاکستانی شاہین، کیویز سے فیصلہ کن معرکے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ پاکستان کی امیدوں کا مرکز ایک مرتبہ پھر لیگ سپنر یاسر شاہ ہوں گے۔ فاسٹ بائولر محمد عباس کی شرکت انجری کی وجہ سے مشکوک ہے۔ شاہین شاہ یا میرحمزہ ان کی جگہ ڈیبیو کریں گے۔ قومی کرکٹرز نے گزشتہ روز ابو ظہبی میں پریکٹس کی اور کوچز نے تیسری ٹیسٹ میچ کی تیاری کیلئے کھلاڑیوں کو ٹپس دیں ۔