فیروزوالہ(نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے سینئررہنماراناتنویرحسین نے کہا حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی کے سونامی میں ڈبودیا ۔سودنوں میں حکومت عوام کوریلیف دینے میں ناکام رہی ۔عمران نیازی مرغیوں اورکٹوں کے بجائے ارد گرد ریلوکٹوں پرنظرثانی کرے۔ملک کٹے اورمرغیوں سے نہیں بلکہ بہترین فیصلوں سے چلتاہے۔راناتنویرحسین نے کہا ڈالرکی قیمت میں مسلسل اضافہ سے مہنگائی کانیاطوفان ملک میں برپاہوچکاہے ملک کٹے اورمرغیوں سے نہیں بلکہ بہترین فیصلوں سے آگے بڑھتاہے۔انہوں نے کہا کہ عزت وقاراورغیرت کادرس دینے والے آج کشکول پکڑے دربدربھیک مانگ رہے ہیں ،تحریک انصاف نے سودن میں مہنگائی اوربیروزگاری کے سواعوام کو کچھ نہیںدیا۔ایک کروڑ نوکریاںاورپچاس لاکھ گھرمخصوص کہانیاں رہ گئی ہیں ۔حکومت کے پاس یوٹرن کے سواکوئی کارکردگی نہیں ۔تبدیلی دعووں سے نہیں عملی اقدامات سے آتی ہے ،نئے پاکستان کادعویٰ کرنیوالوں نے پرانے پاکستان کابھی حلیہ بگاڑ دیا۔حکمران نیب کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کررہے ہیں ۔حکومت کارویہ یہی رہاتوعوام کاجینامحال ہوجائے گا۔ڈالرکی اتنی قیمت آج تک نہیں بڑھی جتنی پی ٹی آئی حکومت کے دورمیں بڑھی ہے اس سے ثابت ہوتاہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط ماننے کیلئے یہ سب کیاجارہاہے۔
حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی کے سونامی میں ڈبودیا:راناتنویر حسین
Dec 02, 2018