قصور میںسردی بڑھتے ہی مچھلی کی مانگ میں اضافہ

قصور(نمائندہ نوائے وقت)موسم ٹھنڈا ہونے پر قصور شہر میںفرائی مچھلی کی دکانوں کی رونقیں بڑھ گئیں شہر سمیت ضلع بھر سے فیملیز کی آمد جاری تفصیلات کے مطابق قصور کی مشہور سوغات میں سے فرائی مچھلی بھی ایک خاص اہمیت رکھتی ہے جوخالص سروں کے تیل اور گھی میں تیار کی جاتی ہے یہی وجہ ہے کے قصور کی مچھلی کے ذائقہ کا کوئی ثانی نہیں ہے اور پورے پاکستان میں اپنی پہچان رکھتی ہے۔ سردی بڑھتے ہی راتیں ٹھنڈی ہونے پر شہر اور گردوہ نواح سے لوگوں کی بڑی تعداد فیملیز کے ہمراہ فرائی مچھلی کا مزہ لینے کے لیے دکانوں کا رخ کر لیا ہے جس سے ان کی رونقیں بڑھ گئی ہیںاورشام ڈھلتے ہی گاہکوں کا رش بڑھ جاتا ہے جو رات گئے تک جاری رہتا ہے ۔دکانداروں کی جانب سے اپنی مرضی کے ریٹ مختص کیے جاتے ہیں لوگوں کا کہنا ہے کہ سردیوں میں فرائی مچھلی کھانے کا جو مزہ ہے وہ لفظوں میں بیان نہیں ہو سکتا

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...