کراچی ( اسٹاف رپو رٹر )پاکستان اور روس کی با ہمی بحری مشقوں عر بین مو ن سون ‘ کا شمالی بحرہ عرب میں ا نعقاد کیا گیا ہے ۔ ترجما ن پاک بحریہ کے مطابق روسی بحریہ کے دو جہا زوں نے کراچی بند ر گاہ کا د ورہ کیا اور مشقوں میں شمو لیت اختیا ر کی ‘ کراچی آمد پر روسی جہا زوں کا پر تپا ک استقبال کیا گیا ۔ دورے کے دوران روسی بحریہ کے آفیسرز نے پا ک بحریہ کی فیلڈ کما نڈرز سے ملا قا تیں کی اور مزار قائد پر پھو لو ں کی چادر چڑھا ئی ‘ شمالی بحرہ عرب میں منعقدہ مشقوں میں پا ک بحریہ کے جہا زوں نے جنگی آپر یشنز میں حصہ لیا ۔مشقوں کا مقصددونوں بحری افواج کے ما بین مشترکہ آپریشنز کی صلا حیتوں کو فروغ دینا ہے ‘ روسی بحری جہازوں کے دورے سے دونو ں مما لک کے درمیا ن با ہمی تعلقات اور تعاون کے نئے مو اقع پیدا ہو ں گے ۔ پا ک بحریہ کے سر براہ ایڈ مرل ظفر محمو د عبا سی بھی حا ل ہی میں روس کا درہ کر چکے ہیں۔ اسی جذبہ خیرسگالی کے تحت روسی بحریہ کے جہاز سیویروموسرسک اور مڈل سی ٹینکر کاما نے 26 سے 30نومبر 2018 ء کے دورا ن کراچی بندرگاہ کا دورہ کیا۔روسی بحریہ کے جہازوں کا دورہ دونوں ممالک کی بحریہ کے پیشہ ورانہ اور سماجی روابط کو مضبوط کرنے کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوا ہے۔ اس دورے کے موقع پرروسی بحریہ کے افسران اور جوانوں نے پاک بحریہ کے اعلی افسران سے ملاقاتیں کیں جن میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ روسی بحریہ کے افسروں اور جوانوں نے کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد بین الاقوامی نمائش آئیڈیاز 2018ء میں بھی شرکت کی۔پاکستان اور روسی بحریہ کے مابین دوطرفہ دفاعی مشق عریبین مو ن سو ن کا انعقاد سال 2014 ء سے ہو رہا ہے۔دونوں ممالک کے بحری جہاز جب بھی ایک دوسرے کی بندرگاہ کا دورہ کرتے ہیں تو اس مشق کا انعقاد باقاعدگی کے ساتھ کیا جاتا ہے۔
پاکستان، روس کی بحیرہ عرب میں بحری مشقیں ، جنگی آپریشنز میںحصہ لیا
Dec 02, 2018