ڈیرہ بگٹی: دہشت گردی کی کوشش ناکام‘ 22 کلو بارودی مواد‘ بم ڈیٹونیٹر سمیت سینکڑوں رائونڈز برآمد

ڈیرہ بگٹی (صباح نیوز)سکیورٹی فورسز نے حساس ادارے کی نشاندہی پر کارروائی کرتے ہوئے ڈیرہ بگٹی میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا ۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حساس ادارے کی نشاندہی پر سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ میں کارروائی کی، کارروائی کے دوران22 کلو بارودی مواد، دو دیسی ساختہ بم، ڈیٹونیٹرز، بال بیرنگ سمیت سینکڑوں رائونڈز برآمد کرلئے۔کارروائی کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ، سکیورٹی فورسز نے مشتبہ افراد کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...