لعنت ہے تمہارے سیکولرازم پر، خواجہ آصف کا بھارتی آرمی چیف کے بیان پر ٹویٹ

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے بھارت کے آرمی چیف جنرل پبن راوت کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ لعنت ہے تہمارے سیکولرازم پر خواجہ آصف نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ سیکولرازم کے چہرے کے پیچھے ہندو راج قائم ہے کشمیر سے لیکر منی پور اور ناگا لینڈ تک ریاستی دہشتگردی جاری ہے جہاں اقلیتی افراد کو زندہ چلایا جاتا ہے اور بدترین برادری سسٹم جاری ہے بھارت میں گانے کی زندگی تو اہم ہے لیکن انسانوں کو سنگسار کیا جاتا ہے۔ خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کمرہ امتحان میں خالی پرچہ چھوڑ کر آئے ہیں ان کو کوئی رعایتی نمبر نہیں دونگا بلکہ ان کو سو دن کی کارکردگی پر صفر نمبر دونگا سو دن کی کارکردگی صرف اخباری تراشوں تک محدود ہے حکومت کے پاس کوئی پلان نہیں ہے

ای پیپر دی نیشن