بیجنگ( آن لائن )چین کے صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کا استحکام خلیج کی ترقی اور پیش قدمی کے لیے سنگ بنیاد کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے باور کرایا کہ چین اقتصادی تنوع اور سماجی اصلاحات کے حوالے سے سعودی عرب کی مہم کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ شی جن پنگ نے یہ بات جنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کے دوران کہی۔ جی 20 کے سربراہ اجلاس کے ضمن میں ہونے والی اس ملاقات میں چینی صدر نے کہا کہ ان کا ملک سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو ہمیشہ بڑی اہمیت دیتا ہے۔جن پنگ کا کہنا تھا کہ چین بنیادی مفادات کے معاملات میں سعودی عرب کے ساتھ رہے گا۔توانائی کے شعبے میں چین اور سعودی عرب کے قریبی تعلقات ہیں۔ توقع ہے کہ سعودی عرب 2012 کے بعد رواں سال چین کی منڈی میں اپنے حصے کو وسیع بنائے گا۔
خلیج کی ترقی ، پیش قدمی کیلئے سعودی عرب کا کردار سنگ بنیاد کی حیثیت رکھتا ہے ، چین
Dec 02, 2018