بیروت(این این آئی)ورلڈ بینک کے نائب صدر برائے مشرق وسطیٰ و شمالی افریقہ فرید بلہاج کے ساتھ لبنان کے نگران وزیر خزانہ علی حسن خلیل نے ملاقات کی ہے۔امریکی ٹی وی کے مطابق بیروت میں ہونے والی اس میٹنگ کے بعد مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ لبنان میں مالیاتی و اقتصادی صورت حال پر چھائی کنفیوژن کو ختم کرنے کے لیے نئی حکومت کا جلدقیام بہت ضروری ہو گیا ہے۔ اس بیان کے مطابق نئی حکومت کے قیام سے مسقبل کے منصوبوں کو مکمل کرنے کے لیے اعتماد کی فضا بھی پیدا ہو گی۔ لبنان میں سات ماہ قبل پارلیمانی انتخابات ہوئے تھے تاہم سیاسی گروہ بندیوں کی وجہ سے ابھی تک نامزد وزیراعظم سعد الحریری نئی حکومت قائم کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے ہیں۔
لبنان میں نئی حکومت کی جلد تشکیل اشد ضروری ہے: ورلڈ بینک
Dec 02, 2018