ہنوئی (این این آئی)ویت نام میں ہیروئن کی اسمگلنگ کے الزام میں نو افراد کو سزائے موت سنا دی گئی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ شمالی ویت نام کی ایک عدالت نے پانچ روزہ مقدمے کے بعد مجرموں کو سزائے موت سنائی۔ ان میں چھ مرد اور تین خواتین شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ مجرمان بیس کلو ہیروئن کی اسمگلنگ میں ملوث تھے۔ ویت نام میں سو گرام سے زائد ہیروئن کی اسمگلنگ کے جرم میں سزائے موت سنائی جا سکتی ہے۔
ویتنام میں ہیروئن سمگلنگ کے جرم میں 3خواتین سمیت 9افراد کو سزائے موت
Dec 02, 2018