واشنگٹن(آن لائن)ریاست الاسکا میں 7 اعشاریہ صفرشدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی، کئی گاڑیاں ٹکراگئیں اور سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔امریکی ریاست الاسکا میں 7 اعشاریہ صفر شدت کے آنے والے 2 زلزلوں نے تباہی مچا دی، کئی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا، کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں‘ کئی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا اور سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکارہوگئیں۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ شدید نوعیت کا تھا۔ زلزلے کا مرکز ریاست الاسکا کا شہر اینکوریج سے 7 میل فاصلے پر تھا جب کہ زیر زمین زلزلوں کی گہرائی 25 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کے جھٹکوں کے بعد بھگدڑ مچ گئی اور افراتفری کے عالم میں تمام لوگ عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ کئی گاڑیاں ٹکرائیں، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئیں، بجلی کا نظام متاثر ہوا۔ گیس کی لائنیں بھی ٹوٹ گئیں۔تاحال زلزلے کی وجہ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔مریکی میڈیا کے مطابق زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ بھی جاری کی گئی تھی ‘تاہم اب سونامی کا خطرہ ٹل گیا ہے۔مقامی ایئرپورٹ‘ یونیورسٹی‘ متعدد سڑکیں اور پل بند کر دیئے گئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 7 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی گہرائی 25 کلومیٹر اور مرکز الاسکا کی میونسپلٹی اینکوریج سے 13 کلومیٹر شمال میں تھا۔