لندن (آن لائن) برطانوی شاہی خاندان میں چھوٹی بہو کی آمدکے بعد جھگڑے شروع ہوگئے، ’پرنس ہیری کی اہلیہ میکھگن مرکل پر الزام ہے کہ انہوں نے شادی پر شہزادی کیٹ کو رلایا جبکہ چھوٹے شہزادے نے اپنے بڑے بھائی ولیم پر شادی کے روز ریڈ کارپٹ نہ بچھانے کا الزام عائد کیا تھا۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دونوں بھائیوں میں پیدا ہونے والی خلش کی بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ پرنس ہیری نے محل میں قیام کے بجائے اپنی اہلیہ کے ساتھ اپارٹمنٹ میں قیام کا فیصلہ کیا۔