میرپور خاص (بیورو رپورٹ) تجاوزات کے خلاف میرپورخاص میں تیسرے روز بھی بھرپور آپریشن جاری‘ شہر کے اہم کاروباری مراکز شاہی بازار‘ مارکیٹ چوک ‘ بلدیہ شاپنگ سینٹر ‘ مدینہ مسجد چوک پر قائم تجاوزات دکانیں ‘ چھپرے پتھارے اور تھلے مسمار کر دئیے گئے۔ مزاحمت کرنے والے افراد پر پولیس کا لاٹھی چارج۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم پر میرپورخاص میں تجاوزات کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر غلام حسین کانیو اور دیگر افسران کی سر براہی میں تیسرے روز بھی آپریشن جاری رہا۔ مدینہ مسجد چوک ‘ مارکیٹ چوک ‘ بلدیہ شاپنگ سینٹر روڈ پر قائم تجاوزات جس میں بڑے بڑے چھپرے ‘ پتھارے اور اور دُکانوں کے آگے تھلے بنائے گئے تھے بھاری مشینری کے ذریعے سے مسمار کر دئیے۔ اس موقع پر پولیس اور رینجرز کی بھری نفری بھی موجود تھی۔ مدینہ مسجد چوک پر چند دُکاندار وں نے مزاحمت کی کوشش کی جس پولیس نے لاٹھی چارج کر کے ناکام بنادیا اور آپریشن جاری رکھا۔ اس موقع پر عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں اگر آپریشن کیا جارہا ہے تو پھر بلاامیتاز کیا جائے اور بااثر افراد کو کسی قسم کی رعایت نہ دی جائے تاکہ یہ تاثر پیدا نہ ہو کہ بااثر افراد کو فائدہ پہنچایا گیا ہے اور غریب افراد کی املاک کو تجاوزات کے بہانے مسمار کردیا گیا ہے۔
میرپور خاص میں تجاوزات مسما ر ‘ مشتعل دکا ندار وں پر پو لیس کا لا ٹھی چارج
Dec 02, 2018