اسلام آباد : صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قوم سے پاکستانی مصنوعات خریدنے کی اپیل کردی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈاکٹر عارف علوی نے قوم کو پیغام دیا کہ پاکستانیوں کو لگثری اشیاء کی خریداری سے اجتناب کرنا چاہئیے اور روپے پر دباو کے باعث پاکستانی ملک میں بنی اشیاء خریدیں۔
ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اگر ہم ملکی اشیاء پر غور کریں تو روزانہ کے استعمال کی بے شمار چیزیں ہیں۔ جس کو ہم لگثری اشیاء پر فوقیت دے سکتے ہیں، اور یہ ہم سب کو ملکر کر کرنا چاہیے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستانی روپے کی قدر میں ریکارڈ کمی دیکھی گئی ، ڈالر میں 8 روپے اضافے کے بعد ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 142 تک پہنچ گیا۔