نااہل حکمرانوں کی کم عقلی کے باعث ملک آئینی بحران کا شکار ہو گیا :راو شہاب الدین

کاہنہ (نامہ نگار ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء محمد خالد جوئیہ ،سابقہ ڈپٹی میئر راو شہاب الدین نے کہا ہے کہ نااہل حکمرانوں کی کم عقلی کی وجہ سے ملک آئینی بحران کا شکار ہو گیا عوام سلیسیکٹڈ حکومت سے نجات چاہتی ہے اپوز یشن نے کبھی بھی حکومت کیخلاف سازش نہیں کی حکومت اپنے پائوں پر خود کلہاڑی مار رہی ہے سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے نے ثابت کر دیا کہ پاکستان میں آئین و قانون کی بالادستی ہے جبکہ موجودہ حکمرانوں کے پاس قانون کو سمجھنے کی سوج بوج ہی نہیں حکومت ہر شعبے میں ناکام ہو چکی ہے ملک کو تجربہ گاہ بنا دیا گیا ہے موجودہ حکمران ملک و قوم کا وقت برباد کر رہے ہیں عمران خان ملکی ترقی او ر عوامی خوشحالی سمیت بین الاقوامی سطح پر بھی بری طرح ناکام ہے۔

ای پیپر دی نیشن