ٹوکیو(اے پی پی) جاپان کے سیاحتی حکّام نے 2020ء کے اولمپکس اور پیرا اولمپکس کھیلوں سے قبل ٹوکیو سے باہر واقع مقامات کی تشہیربڑھانے کا منصوبہ بنایا ہے، اْمید ہے کہ رش اور قیمتیں بڑھ جانے کے خدشے کی وجہ سے میزبان ممالک کیلئے کھیلوں کے علاوہ دیگر سیاحت پر جو عمومی اثر پڑتا ہے اْس سے بچا جا سکے گا۔