صنعاء (این این آئی)یمن کے دارالحکومت صنعاء سے ایک باوثوق ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغی جامعہ صنعاء کے اساتذہ اور طلباء کی جاسوسی کرتے ہیں۔حوثی ملیشیا نے جامعہ صنعاء کے عملے، اساتذہ اور طلباء کی جاسوسی کیلیے ایک نیٹ ورک بنا رکھا ہے۔ یہ جاسوسی گروپ حوثیوں کی قائم کردہ ڈیفنس انٹیلی جنس فورسز کو ہر ہفتے رپورٹ پیش کرتا ہے۔ اس رپورٹ میں صنعاء یونیورسٹی کے ملازمین، اساتذہ، طلباء اور دیگر افراد کے رحجانات اور سرگرمیوں کے بارے میں بتایا جاتا ہے۔حوثی ملیشیا نے صنعاء یونیورسٹی سمیت ملک کی بعض دوسری جامعات اور تعلیمی اداروں میں جاسوسی کے مذموم مقصد کے لیے طلباء فورم قائم کیے ہیں۔ ذرائع نے بتایاحوثی ملیشیا نے تعلیمی اداروں میں جاسوسی کے مذموم مقصد کے لیے طلباء فورم قائم کررکھے ہیں۔یہ نام نہاد فورم اساتذہ ، طلباء اور انتظامی عملے کی ٹوہ میں لگے رہتا ہے اوران کی سرگرمیوں اور میلانات پر نظر رکھتا ہے۔
حوثیوں کی طرف سے جامعہ صنعاء کے اساتذہ اور طلباء کی جاسوسی کا انکشاف
Dec 02, 2019