مقبوضہ غزہ (این این آئی)فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر ملائیشیا کے کئی شہروں میں فلسطینیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں، تقریبات اورپروگرامات منعقدکیے گئے۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ملائیشیا کی سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے غاصب صہیونیوں فلسطین سے نکل جاو کے عنوان سے کئی شہروں میں ریلیوں کا اہتمام کیا گیا۔ملائیشیا کے انتظامی دارالحکومت پتراجایا میں گذشتہ روز نکالی جانے والی ریلی میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔مظاہرین کی طرف سے ملائیشیا میں اقوام متحدہ کے رابطہ کار اسٹیفن بریزنر کو ایک یاداشت پیش کی جس میں فلسطینیوں کیخلاف اسرائیلی ریاست کے جبرو تشدد کی مذمت اور اقوام متحدہ کی ذمہ داریوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔