انٹر نیشنل کراٹے فائنل‘ پاکستان کی طیبہ اشرف نے بھارت کی بوبی کو دھول چٹا دی

لاہور (سپورٹس رپورٹر) ایران کے شہر گیلان میں ہونے والی انٹرنیشنل کراٹے چمپئین شپ میں پاکستان نے تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔ خواتین کے 45 کلوگرام کیٹگری میں طیبہ اشرف نے فائنل مقابلہ انڈیا کی بوبی کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا۔ جبکہ کاتا میں سلور میڈل حاصل کیا۔ 35 کلوگرام میں شاہ بی بی نے اور 55 کلوگرام میں طیبہ جاوید نے براؤنز میڈلز حاصل کئے۔ مردوں کے مقابلہ میں عبدالرحمن 50 کلو گرام میں گولڈمیڈل، میاں محمد 45 کلو گرام ، غوث مصطفی 40 کلوگرام میں سلور میڈل حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ ٹیم کاتا کے مقابلوں میں محمد اعظم، محمد باقر، محمد مہدی نے سلور میڈل حاصل کیا۔ انفرادی کاتا میں محمد باقر اور محمد مہدی براؤنز میڈل رہے۔ انٹرنیشنل کراٹے چمپئین شپ میں کل سات ممالک کی ٹیموں نے شرکت کی۔ شاندار کامیابی پر تہران میں پاکستان ایمبسی جمہوریہ اسلامی پاکستان برج لال دوسانی نے شاندار چائے پارٹی کا اہتمام کیا اور میڈل ایوارڈ پروگرام منعقد کیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...