جموں میں غبارے سے بندھے دھمکی آمیز خط نے بھارتی پولیس کو حواس باختہ کردیا

Dec 02, 2019

جموں (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں ایک غبارے کے ساتھ بندھے دھمکی آمیز خط نے بھارتی پولیس کو حواس باختہ کردیا اور بھارتی پولیس نے خط برآمد کرکے تحقیقات شروع کردی ہے جو مبینہ طورپرجموں کے علاقے چھنی ہمت میں ایک مکان پر گر ا تھا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایس ایس پی جموں تیجندر سنگھ اور ایس ایس پی سٹی سائوتھ ونے شرما اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیموں کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ۔ ونے شرما نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ہر زاویے کو مدنظر رکھ کرکام کررہی ہے اور دھمکی آمیر خط کو غیر سنجیدہ نہیں لے رہی ہے۔

مزیدخبریں