اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) مشرقی پنجاب کے وزیراعلیٰ امریندر سنگھ نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ کرتار پور کاریڈور کی پاکستان کی طرف سے ہونے والی پیش رفت بھارت کی سیکورٹی کیلئے خطرات سے بھری ہوئی ہے۔ بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ نے وزیر ریلوے شیخ رشید کے بیان کا حوالہ دیا اور کہا کہ پاکستان کے ریلوے کے وزیر نے کہا ہے کہ کرتار پور کاریڈور جنرل باجوہ کی ذہن کی پیداوار ہے اور اس سے ظاہر ہوتاہے کہ یہ سفارتی پیش رفت سوچ سمجھ کر کی گئی ہے جس کے بھارت کی سیکورٹی کیلئے مضمرات ہیں۔
کرتارپورکوریڈورکی پیشرفت بھارت کی سیکورٹی کیلئے خطرہ ہے،امریندرسنگھ
Dec 02, 2019