اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی نے پارٹی پالیسی کے خلاف بیان بازی کرنے اور پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے الزامات کے تحت سینئر ایڈووکیٹ حامد خان کی بنیادی رکنیت معطل کرتے ہوئے انہیں اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کردیا ہے۔ سینٹرل میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق مرکزی سیکرٹری جنرل نے اظہار وجوہ کے نوٹس کے ذریعے حامد خان کو پارٹی رکنیت کی معطلی سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ ملک کے اندر اور باہر پارٹی کو بدنام کرنے اور کارکنان کے جذبات مجروح کرنے کے باعث حامد خان کے خلاف انضباطی کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے۔ اظہار وجوہ کو نوٹس کے ذریعے حامد خان کو سات یوم میں تحریری طور پر اپنا موقف جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پارٹی پالیسی کیخلاف بیان بازی پرایڈووکیٹ حامد خان کی رکنیت معطل
Dec 02, 2019