امریکی شہر نیوارلینز میں فائرنگ کے تازہ واقعہ میں 10 افراد زخمی ہوگئے ، دو زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس نے بتایاکہ فائرنگ کا واقعہ نیوارلینز کے فرنچ کوارٹر پیش آیا، فرنچ کوارٹر سیاحوں کا مشہور مرکز ہیں۔حکام کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے محرکات کا پتا نہیں چل سکا جس کی تحقیقات جاری ہیں۔امریکی پولیس کا کہنا تھا کہ اس سے قبل شک کی بنیاد پر ایک شخص کو حراست میں لیا گیا تھا جس سے پوچھ گچھ کے بعد رہا کردیا گیا۔