پشاور: خیبر پختونخوا کےگیارہ اضلاع میں خصوصی پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز آج بروز پیرسے کردیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق جن اضلاع میں پولیومہم کا آغاز کیا گیا ہے ان میں تورغر ، اپر کوہستان ، لوئر کوہستان ، کولائی پلاس ، شانگلہ ، بٹگرام ، ایبٹ آباد ، مانسہرہ ، ہری پور ، چارسدہ اور مہمند ایجنسی شامل ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ، مہم کے تحت ایک ملین سے زائد پانچ سال سے کم عمر بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ اس حوالے سے پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کے لئے حکومت نے جامع منصوبہ بھی تیار کیا ہے۔اور والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ صوبے سے اس بیماری کے خاتمے کے لئے پولیو ورکرز کے ساتھ تعاون کریں۔
پولیو کے خاتمے کی عالمی مہم 1988 میں شروع ہوئی تھی اب دنیا سےیہ بیماری خاتمے کے قریب ہے۔ بدقسمتی سے پاکستان پولیو وائرس سے متاثرہ افغانستان اور نائیجیریا کے ساتھ دنیا کے صرف تین ممالک میں سے ایک ہے۔ نائیجیریا میں گزشتہ تین سال سے کوئی نیا کیس سامنے نہیں ہےجس کے بعد اسے پولیو سے پاک ملک کے طور پر جلد ہی تصدیق کردی جائے گی۔
خیبر پختونخوا کے 11اضلاع میں انسدادپولیومہم کا آغاز
Dec 02, 2019 | 13:19