جرمن سوشل ڈیموکریٹ پارٹی میں قیادت کی تبدیلی، میرکل حکومت کو خطرہ

Dec 02, 2019 | 13:52

ویب ڈیسک

جرمن چانسلر انجیلامیرکل کے اتحادی سوشل ڈیموکریٹس نے پارٹی الیکشن میں نئی قیادت کا انتخاب کرلیا ہے ، نو منتخب رہنما حکومت کی بجائے اپوزیشن میں بیٹھنے کے حامی ہیں، جس سے چانسلر میرکل کی حکومت گر سکتی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پارٹی انتخاب جیتنے والے رہنما نوربرٹ والٹر بوڑانز اور زازکیا ایسکین ہیں اوران کا خیال ہے کہ ووٹرز میں پارٹی کی گرتی ہوئی ساکھ بچانے کے لیے ایس پی ڈی کو حکومت میں رہنے کی بجائے تنظیم سازی اور پارٹی پروگرام پر توجہ دینی چاہیے۔اگر سوشل ڈیموکریٹ پارٹی حکومت چھوڑنے کا فیصلہ کرتی ہے تو اس سے چانسلر میرکل کی حکومت خطرے میں پڑ جائے گی اور جرمنی نئے انتخابات کی طرف جا سکتا ہے۔پارٹی کی نئی قیادت کے انتخاب میں سو چار لاکھ ارکان ووٹ دینے کے اہل تھے۔ پارٹی الیکشن میں نائب جرمن چانسلر اور وزیر خزانہ اولاف شولز کو شکست ہوئی۔ وہ آئندہ قومی انتخابات تک حکومت میں شامل رہنے کی حامی تھیں۔توقع ہے کہ ایس پی ڈی انتخابی نتائج کی باضابطہ توثیق چند روز بعد اپنی پارٹی کانفرنس میں کرے گی۔

مزیدخبریں