موٹروے زیادتی کیس، ملزم عابد ملہی اور ساتھی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10دن توسیع

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی اور اس کے ساتھی شفقت جوڈیشل کے ریمانڈ میں مزید 10 روزہ کی توسیع کردی ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس کی سماعت کی تفتیشی ٹیم نے عدالت کو بتایا کہ ملزم عابد ملہی کا پولی گرافک ٹیسٹ کیا جا چکا ہے۔ ملزم عابد ملہی کا دوبارہ ڈی این اے ٹیسٹ کیا گیا تھا۔ ملزم عابد ملہی کی بھی شناخت پریڈ کا عمل جلد کیا جائے گا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر چالان سے متعلق مکمل رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت دس روز کے لیے ملتوی کردی۔ یاد رہے کہ 10 اکتوبر کو موٹروے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی کے بعد فرار ہونے والے مرکزی ملزم عابد ملہی کو فیصل آباد سے گرفتار کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن