اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پی آئی اے میں جعلی ڈگری‘ فراڈ‘ مسافروں سے رشوت لینے پر 26 ملازمین برطرف کر دیئے گئے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق انتظامیہ نے تحقیقات کے بعد ملازمین کو برطرف کیا۔ غیرقانونی چھٹیوں پر8 ‘ جعلی ڈگری پر 4 ‘ مسافروں سے پیسے لینے پر 4 ملازمین کو برطرف کیا۔ فراڈ پر 3 سرکاری معلومات افشا کرنے پر 2‘ غیرقانونی کام پر ایک ملازم کو برطرف کر دیا گیا۔ اچھی کارکردگی پر 12 ملازمین کو شاباش اور انعام سے نوازا گیا۔