اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامرفاروق اور جسٹس غلام اعظم قمبرانی پر مشتمل ڈویڑن بنچ نے جج ویڈیو کیس کے ملزم فیصل شاہین کی درخواست ضمانت پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ گذشتہ روز سماعت کے دوران درخواست گزار وکیل کا کہناتھاکہ ناصر بٹ نے جج ارشد ملک کیساتھ ملاقات کی وڈیودھوکہ سے بنوائی، ناصر بٹ نے بزنس میٹنگ کا کہہ کر دھوکے سے وڈیو بنوائی،مریم نواز، شہباز شریف سمیت ن لیگ کے دیگر رہنماؤں کی نہ گرفتاری اور نہ ہی ان سے تحقیقات ہوئیں،دوران تفتیش مجھے ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا،مرکزی ملزم میاں طارق سمیت دیگر کی ضمانت ہو چکی،تین اکتوبر 2019 سے اڈیالہ جیل میں قید ہوں، ضمانت پر رہا کیا جائے، عدالت نے مذکورہ بالا اقدامات کے ساتھ سماعت ملتوی کردی۔
جج ویڈیو کیس ، ملزم فیصل شاہین کی درخواست ضمانت پر ایف آئی اے کو نوٹس
Dec 02, 2020