نارنگ منڈی حادثہ: مزید 2 زخمی چل بسے، 14 سپرد خاک، وزیراعظم کا اظہار افسوس

اسلام آباد، نارووال، نارنگ منڈی (وقائع نگار+ نامہ نگاران) نارنگ منڈی کے علاقہ میں گزشتہ روز المناک حادثہ میں بری طرح جھلسنے والے مزید دو افراد محمد افضل اور ایک نامعلوم زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں جاں بحق ہوگئے جبکہ سات زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ تصادم سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 17  تک پہنچ گئی۔ جن میں آٹھ افراد دو بھائی وجاہت اور مجاہد انکی بہن شائزہ بی بی جبکہ ماں ثمبنہ بی بی اسکے خاوند محمد افضل اور انکے بیٹے حمزہ کو ڈیرانوالہ  جبکہ ہاجراں بی بی اسکی بہن شاہدہ بی بی کو شاہدرہ اور چھ افراد کو کلہ منڈیالہ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔  وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے نارووال روڈ پر نارنگ منڈی کے قریب بس اور ویگن کے ہونے والے المناک حادثہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے اس حادثہ کے بارے میں صوبائی حکومت کے ذریعے فوری طور پر ڈی سی شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ اور ڈی پی او غلام مبشر میکن سے رپورٹ طلب بھی کی وزیراعظم نے اس حادثہ میں زندہ جل جانے والے13 افراد کے خاندانوں کے ساتھ اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ خداوند کریم ان کے درجات کو بلند فرمائے اور سوگوار خاندانوں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ وزیر اعظم اور وزیراعلی کی ہدایت پر صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ میاں خالد محمود نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کی عیادت بھی کی اور محکمہ صحت کے حکام کو ہدایت کی کہ تمام زخمیوں کا علاج وزیراعظم اور وزیراعلی کی ہدایات کی روشنی میں سرکاری خرچ پر کیا جائے۔ ادھر وزیراعظم نے ہدایت جاری کی ہے کہ اس حادثہ کے ذمہ دار بس ڈرائیور کو فوری گرفتار کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...