آسٹریلوی فوجیوں کی بربریت،افغان طالبان،کی مصنوعی ٹانگ میں شراب نوشی،تصاویر وائرل

کابل (نیٹ نیوز+این این آئی) افغانستان کے آزاد انسانی حقوق کمشن (اے آئی ایچ آر سی) نے گزشتہ روز ایک 9 سالہ لڑکے کے اغوا کی مذمت کی ہے جبکہ افغانستان میں جنگی جرائم میں ملوث آسٹریلوی فوج کی بربریت کا ایک اور مظاہرہ سامنے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق ویڈیو میں بچے کوبنا کپڑوں کے ننگااور زنجیروںمیںجکڑ کرٹھنڈی جگہ پررکھا ہوا ہے جو اپنے اہلخانہ سے اغوا کاروں سے بچانے کی درخواست کررہا ہے۔ ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا ۔عہدے داروں کے مطابق ، 32روز قبل عبد الرؤف شہرمزار شریف میں سکول جارہا تھا جب فوجی وردی میںملبوث نامعلوم افراد نے اسے اغوا کرلیا۔حکام کے مطابق یہ ویڈیو عبدالرؤف کے والد محمد نبی کو بھیجی گئی تھی۔کمیشن نے کہا کہ اغوا ہونے والے بچے کو جلد سے جلد بازیاب کرایا جائے اور قصورواروں کو سزا دی جائے۔ادھر افغانستان میں جنگی جرائم میں ملوث آسٹریلوی فوج کی بربریت کا ایک اور مظاہرہ سامنے آگیا۔ 2009 میں افغان صوبے ارزگان میں موجود آسٹریلوی فوج کے کیمپ کی تصاویر سامنے آئی ہیں جن میں غیر قانونی طور پر قائم بار میںآسٹریلیا کی سنیئر فوجی اہلکار مارے جانے والے طالبان کی مصنوعی ٹانگ میں شراب پی رہا ہے۔دوسری تصویر میں 2 اہلکار مصنوعی ٹانگ کے ساتھ رقص کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔برطانوی اخبار کے مطابق مصنوعی ٹانگ میں شراب پینے والا اہلکار اب بھی آسٹریلوی فوج میں خدمات سرانجام دے رہا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی آسٹریلوی فوجیوں پر افغانستان میں جنگ کے دوران بے گناہ شہریوں کو قتل کرنے کے الزامات سامنے آئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن