کراچی (آئی ا ین پی ) سندھ ہائیکورٹ نے ڈاکٹر ماہا شاہ قتل کیس میں ملزمان جنید اور وقاص کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ ڈاکٹر ماہ شاہ قتل کیس کی سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کیس میں ناقص تفتیش پر پولیس پر برہمی کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر عرفان قریشی کا نام بھی ڈسچارج کرنے اور اسے چیلنج نہ کرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔ جسٹس عمر سیال نے استفسار کیا صرف ڈاکٹر عرفان قریشی کو ہی کیس میں کیوں ریلیف دیا جا رہا ہے، ایف آئی آر میں ڈاکٹر عرفان قریشی بھی دیگر ملزمان میں شامل ہے، تو کیسے آزاد چھوڑ دیا ہے۔