اسلام آباد(اے پی پی)متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کی طرف سے ترسیلات زرملک ارسال کرنے کی شرح میں جاری مالی سال کے پہلے چارمہینوں میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 6.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکراکتوبر2020 تک کی مدت میں متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں نے 1.924 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 6.2 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 1.812 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک بجھوایاتھا۔ اعدادوشمارکے مطابق اکتوبر2020 میں یواے ای میں مقیم پاکستانیوں نے 504.1 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا، گزشتہ سال اکتوبرمیں یواے ای میں مقیم پاکستانیوں نے 494.3 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا۔
یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 6.2 فیصد اضافہ
Dec 02, 2020