شکرگڑھ:  عالمی  نیٹ ورک کا پورنوگرافر گرفتار‘ بچوں کی  سینکڑوں ویڈیوز برآمد

Dec 02, 2020

گوجرانوالہ+ نارووال (نمائند ہ خصوصی+ نامہ نگار)   نارووال کی تحصیل  شکر گڑھ میں   ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث ریاض نامی نوجوان کو  محلہ قریشیاں چوک حکیماں سے گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم کے قبضہ سے چھ سو سے زائد بچوں کی فحش ویڈیوز برآمد کر لی گئی ہیں۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق برازیل حکومت نے ملزم سے متعلق معلومات پاکستان سے شیئر کی تھیں جن کی روشنی میں ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم کا لیپ ٹاپ اور دوسری ڈیوائسز پنجاب فرانزک لیبارٹری بھجوائی گئی ہیں۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم چائلڈ پورنو گرافی کے عالمی گروہ سے رابطے میں تھا۔ تاہم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے عدالت سے چار روزہ ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔

مزیدخبریں