گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) نجی تعلیمی اداروں کے مالکان نے احتجاجا 4دسمبر کو بازاروں، تھیٹروں کے باہر طلبا کو تعلیم دینے کا اعلان کر دیا۔ اس سلسلہ میں گرینڈ الائنس آف پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلی سر ثنا اللہ سندھو، چیئرمین دانش عقیل، جنرل سیکرٹری عابد حسین نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے مطابق کرونا صرف سکولز میں ہے میرج ہالز، تھیٹرز، تجارتی مراکز، سینما ہالز کھلے ہیں تعلیمی اداروں میں کرونا ایس او پیز پر سب سے زیادہ عمل کیا جاتاہے لیکن حکومت نے کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں کو بند کرنے کی بجائے تعلیمی ادارے ہی بند کردئیے ہیں۔ نجی تعلیمی اداروں کے مالکان اور اساتذہ سڑکوں، تجارتی مراکز، سینما ہالز، تھیٹرز کے باہر 4دسمبر جمعہ کو احتجاجا طلبا کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرینگے انہوں نے مزید کہا کہ اگر حکومت نے سکولز نہ کھولے تو نجی تعلیمی اداروں کے مالکان کی مشاورت سے احتجاج کا دائرہ کار وسیع کردیا جائے گا۔