سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ‘ بجلی صارفین پر85 ارب 20کرو ڑ ڈالنے کا معاملہ التواء  کا شکار

اسلام آباد(قاضی بلال؍خصوصی نمائندہ)بجلی صارفین پر سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 85 ارب 20کرو ڑ روپے کا بوجھ ڈالنے کا معاملہ ایک بار پھر التواء کاشکار ہوگیا۔ نیپرا نے فیصلہ محفوظ کر لیا ۔بجلی کمپنیوں کی درخواست پر وائس چیئرمین نیپرا کی زیر صدارت سماعت  ہوئی ۔سی پی پی اے کے مطابق  سیپکو اور کیسکو کے کیپسٹی پرائس کے اعدادوشمارہمارے سے میچ نہیں کرتے ۔ ممبر سندھ نیپرا نے کہاکہ  آج سماعت کے دوران بھی فگرز فائنل نہیں ہیں تو ہم عوام کو کیا بتائیں گے، ہم بعد میں لوگوں کو کیا بتائیں گے کہ اعدادوشمار کیوں تبدیل ہوئے، نیپرا حکام نے کہاکہ سی پی پی اے کے ڈیٹا اور کمپنیوں کے ڈیٹا ویری فائی کریں گے،وائس چیئرمین نیپرا نے کہاکہ  اکاسی ارب کی کیپسٹی پرچیز پرائس میں ایسی بجلی بھی ہوگی جو عوام کو فراہم نہیں کی گئی ، ممبر نیپرا سندھ نے کہاکہ  بجلی کمپنیوں میں لیسکو کی کیپسٹی  پرچیز پرائس سب سے زیادہ ہے،  نیپرا حکام نے کہاکہ بجلی کمپنیوں میں تین لاکھ پچاس ہزارنئے کنکشنز زیرالتواہیں  ۔ بجلی کنکشنز نہ دینے سے کیپسٹی پیمنٹس میں اضافہ ہواہے ،  کیپسٹی پیمنٹس میں اضافہ مجرمانہ اقدام ہے ،غیر ضروری طریقوں سے کرکے کنکنشنز میں تاخیر کی جاتی ہے، کیپسٹی پیمنٹس میں اضافہ ہماری بجلی کمپنیوں کی نااہلی ہے، سسٹم کی نااہلیوں کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑتاہے،  نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بقایاجات پر سماعت مکمل کرلی ۔نیپرا اعدادوشمار کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کریگا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...