ہارون آباد : سردی کی شدت  میں اضافہ‘ لنڈا  مہنگا ہو گیا

Dec 02, 2020

ہارون آباد (نامہ نگار)سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی شہر کے مختلف مقامات پر لنڈا بازار لگ گئے۔ سردی سے بچنے کے لئے شہریوں بالخصوص خواتین کی بڑی تعداد نے گرم ملبوسات کی خریداری کے لئے لنڈا بازاروں کا رخ کرنا شروع کر دیا۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور طلب میں اضافے کے باعث پرانے کپڑوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ خریداری کے لئے آنے والے خریداروں کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس کی نسبت اس سال قیمتوں میں دوگنا اضافہ ہوا ہے۔ لنڈا بازار سے جرسیاں، سویٹر، جیکٹس، مفلر اور سردی سے بچائو کے دیگر ملبوسات پہلے تو قدرے کم قیمت پر باآسانی مل جاتے تھے لیکن سردی میں اضافہ ہوتے ہی لنڈا بازار کے دکانداروں نے طلب میں اضافے کے باعث پرانے کپڑوں کے قیمتیں بھی دوگنا بڑھا دی ہیں۔ 

مزیدخبریں