خانیوال (نمائندہ نوائے وقت )سرکاری زمینوں کی مارکیٹ ویلیو اور پٹے پردی ہوئی زمینوں کی سالانہ شرح کے بارے میں رپورٹس طلب ذرائع کے مطابق محکمہ او قاف پنجاب نے خانیوال سمیت صوبہ بھر کے اضلاع کے محکمہ مال افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طورپر سرکاری زمینوں کی مارکیٹ ویلیو اور پٹے پردی ہوئی زمینوں کی سالانہ شرح کے بارے میں رپورٹس بھجوائیں اس سلسلہ میں محکمہ مال خانیوال نے رپورٹس تیار کرنا شروع کردی ہیں ۔