سپیڈکس کے تین سو ڈیلی ویجز ملازمین کا برطرفیوں کیخلاف مظاہرہ 

Dec 02, 2020

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)پی آئی اے کے ذیلی ادارے اسپیڈکس کے تین سو ڈیلی ویجز ملازمین نے برطرفیوں کیخلاف گزشتہ روزراولپنڈی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرین کی جانب سے کورونا وائرس کو بہانہ بناکر اچانک برطرف کرنے کیخلاف نعرے بازی کی،نوکری سے فارغ ہونے والے مظاہرین اسامہ مشتاق،راجہ بلال، عبدالوہاب، ارشد حسین مرزا عثمان بیگ نے کہا پی آئی اے اسپیڈکس کے بعض ڈیلی ویجز ملازمین عرصہ پندرہ سالوں سے ادارے کیلئے کام کررہے تھے اچانک نوکری سے نکال دیا گیا جو انصاف کے منافی ہے ،ان ملازمین میں اکثریت اوور ایج ہیں جو کسی دوسرے محکمے میں بھرتی نہیں ہو سکتے۔

مزیدخبریں