پنجاب ایمرجنسی سروس کانومبر  میں 86821 متاثرین کاریسکیو

Dec 02, 2020

لاہور(نامہ نگار)پنجاب ایمرجنسی سروس نے نومبر میں 86821ایمرجنسی متاثرین کو ریسکیوکیاہے۔ 29679 روڈ ٹریفک حادثات رونما ہوئے ،جن میں 363 افرادجاں بحق اور 10302شدیدزخمی ہوئے ۔ایمرجنسی اعدادوشمار کے مطابق ریسکیوسروس نے 29679روڈ ٹریفک حادثات، 46521میڈیکل ایمرجنسیز،1412 آتشزدگی کے واقعات،2152 جرائم،59ڈوبنے کے واقعات،35عمارتیں گرنے، 15سلنڈر پھٹنے /دھماکے اور8568 متفرق ایمرجنسیزپر رسپانڈ کیا۔ آتشزدگی کے بیشتر واقعات بڑے شہروں میںرونما ہوئے ۔

مزیدخبریں