پانی کے باکفایت استعمال کیلئے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے : ظفر اللہ

ملتان ( خبر نگار خصوصی) ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ ملتان ڈویژن انجینئر ظفر اللہ سندھو نے کہا ہے کہ دستیاب پانی کے بہتر اور باکفایت استعمال سے ٹیل تک رقبوں کو سیراب کرنے کیلئے آبپاش کھالوں کی اصلاح کے قومی پروگرام کے فیز 2 پر عملدرآمد جاری ہے۔ اس پروگرام کے تحت 10 ہزار کھالہ جات کی اصلاح، 9 ہزار 5 سو لیزر لینڈ لیولرز کی فراہمی اور 3 ہزار آبی تالابوں کی تعمیر پر 47 ارب روپے خرچ ہوں گے۔  ہائی ایفیشنسی اریگیشن سسٹم کی تنصیب پر 60 فیصد سبسڈی جبکہ ڈرپ و سپرنکلر نظام آبپاشی کو چلانے کیلئے سولر سسٹم کی تنصیب پر 50 فیصد سبسڈی دی جارہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن